Friday, 27 December 2024, 05:13:39 am
 
وزیر اعلی بلوچستان کا صوبے سے دہشت گردی اور کرپشن کی لعنت کے خاتمے کا عزم
December 26, 2024

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے سے دہشت گردی اور کرپشن کی لعنت کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ضلع زیارت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ محنت کریں اور ہم آپ کو میرٹ پر نوکریاں فراہم کریں گے۔