نائب وزیراعظم محمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ لاہورمیں حضرت داتاگنج بخش ہجویری کے مزار پر پینسٹھ کروڑروپے کی لاگت سے خودکارچھتریاں لگائی جائیں گی۔
انہوں نے مزار کے دورے کے دوران متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ وہ ترقیاتی کاموں کے معیار کو تیزرفتاری کے ساتھ یقینی بنائیں۔
اس موقع پر سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہررضابخاری نے مزارپرجاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
اس سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے فاتحہ خوانی کی اورملک کی خوشحالی کے لئے دعاکی۔