رکن بلوچستان اسمبلی میر علی حسن زہری نے کوئٹہ میں ایک تقریب کے دوران صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے میر علی حسن زہری سے حلف لیا۔
تقریب میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزرا اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔