پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں ٹریفک کے حادثے کے بعد بروقت امدادی کارروائی کرکے قیمتی انسانی جانوں کو بچا لیا ہے۔
آج ایک مسافر کوچ شمالی وزیرستان میں سادگئی کے نزدیک گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور دیگر دس افراد زخمی ہوگئے۔
پاک فوج نے فوری طور پر امدادی کارروائی کی اور جائے حادثہ پر کام کرنے والے امدادی اداروں کی مسافروں کوطبی امداد فراہم کرنے اور انہیں قریب ترین ہسپتال میں منتقل کرنے میں مدد دی۔
مقامی افراد نے پاک فوج کی بروقت امدادی کارروائی اور مدد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔