Friday, 27 December 2024, 12:04:40 pm
 
پاکستان ترکیہ کی معیاری زرعی مصنوعات کی برآمد بڑھانے کیلئے پرعزم
December 26, 2024

فائل فوٹو

قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان زرعی تعاون کو وسعت دینے سے اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے یہ بات آج(جمعرات کو) اسلام آباد میں ترکیہ کے سفیرسے ملاقات میں کہی۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کی معیاری زرعی مصنوعات کی برآمد بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیاری زرعی مصنوعات عالمی منڈی میں اپنی جگہ بنارہی ہیں۔