Saturday, 14 December 2024, 05:52:59 pm
 
حکومت کی جانب سے سمگلنگ کے خلاف آپریشن جاری
November 30, 2024

ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے حکومت کی جانب سے سمگلنگ کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

اِس سلسلے میں ایف سی بلوچستان نارتھ نے دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے۔رواں ماہ ڈیرہ مراد جمالی، بارکھان، پشین، چمن، ژوب اور نوشکی کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی اشیاء کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائی گئیں اور بڑی مقدار میں چینی، چھالیہ، ٹائر اور سگریٹ ضبط کئے گئے۔بین الصوبائی سرحد پر تلاشی کے دوران ایک لاکھ بائیس ہزار لیٹر سے زائد ڈیزل کی سمگلنگ بھی ناکام بنائی گئی۔