Saturday, 14 December 2024, 06:38:41 pm
 
بی آئی ایس پی کا مقصدمستحق افرادکی زندگیوں کوبہتربناناہے،روبینہ خالد
November 30, 2024

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے کہاہے کہ بی آئی ایس پی کامقصد مستحق افراد کی زندگیوں کو تکنیکی تربیت اورانہیں ملازمتوں کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے بہتر بنانا ہے۔

اسلام آباد میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ Lives And Livelihoods Fund, Women Empowerment WING اور Melinda Gates Foundation Bill and نے بی آئی ایس پی تربیتی پروگراموں میںتعاون کے حوالے سے گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

چیئرپرسن نے بی آئی ایس پی کے سینئرافسران کو ہدایت کی کہ ان مذکورہ تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کے حوالے سے مواقع کے بارے میں ایک دستاویزتیار کی جائے جس میں ان تنظیموں کے ساتھ مالیاتی اورتکنیکی فوائد کے حصول کی اہمیت پر زوردیاگیاہو تاکہ بی آئی ایس پی کے مستحقین خاندانوں کی مدد کی جاسکے۔