ضلع ژوب میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کے نتیجے میں ایک خارجی ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کے بارے میں اطلاع ملنے پر کارروائی کی۔ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔علاقے میں کسی بھی دیگر خارجی کی موجودگی کے امکان کو ختم کرنے کیلئے تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔سکیورٹی فورسز پوری قوم کے ساتھ ثابت قدم ہیں۔ بلوچستان میں امن ، استحکام اور ترقی کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔