نیشنل ٹاسک فورس کی بہترین حکمت عملی کے باعث توانائی کے شعبے میں جامع اصلاحات کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔
ٹاسک فورس میں وزیر توانائی اویس لغاری کے علاوہ فوجی حکام اور دوسرے اداروں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
وزیر توانائی کے مطابق ٹاسک فورس بجلی کے شعبے میں متعدد اصلاحات کے ذریعے اقتصادی ترقی اور عوام کی بہتری کیلئے جامع اقدامات کررہی ہے۔
یہ اصلاحات اس لیے بھی ضروری ہیں کیونکہ بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ ساڑھے نو ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
اویس لغاری کا کہنا ہے کہ ان اصلاحات کا مقصد بجلی کی قیمت میں کمی لانا ، بجلی کی دستیابی کو بہتر بنانااور بجلی کی مستحکم مسابقتی مارکیٹ قائم کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر کام کررہی ہے تاکہ بجلی کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے۔
اُنہوں نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی تاکہ بجلی کی فراہمی میں شفافیت لائی جا سکے۔
اُنہوں نے کہا کہ بجلی کی مارکیٹ کی نئی ساخت متعارف کرائی جائے گی اور اس سے واحد تقسیم کار پر انحصار کم ہوجائے گا۔