Friday, 03 January 2025, 06:01:33 am
 
وزیراعظم نے ،انروا، پر اسرائیل کی پابندی کو بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا
October 30, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کی کارروائیوں میں رکاوٹیں پیدا کرنے سے متعلق اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اسرائیل لاکھوں بے یارومددگار فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان کی فراہمی میں رکاوٹیں پیدا کرکے بین الاقوامی انسانی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کو اس کے اقدامات پر جواب دہ بنائے۔