Thursday, 02 January 2025, 09:51:25 pm
 
وزیراعظم محمد شہبازشریف آج سے قطر کا دو رزوہ دورہ کررہے ہیں
October 30, 2024

وزیراعظم شہبازشریف امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی دعوت پر آج سے قطر کا دو روزہ سرکاری دورہ کررہے ہیں۔

دوحا میں ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم اور قطری قیادت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیں گے اور خصوصاً تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کے نئے امکانات تلاش کریں گے۔

قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی اور قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفود وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے پر بات چیت کریں گے۔

شہباز شریف ثقافتی نمائش منظر پاکستان 1940 سے لے کر اب تک آرٹ اینڈ فن تعمیر کا افتتاح بھی کریں گے۔