Thursday, 02 January 2025, 10:50:56 pm
 
اے ڈی بی کی موسمیاتی تبدیلی اثرات سے نمٹنے کیلئے50کروڑڈالرقرض کی منظوری
October 30, 2024

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں ناگہانی آفات کے نقصانات اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے پچاس کروڑ ڈالر کے پالیسی قرض کی منظوری دی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کے پروگرام سے اس نوعیت کے مسائل سے نمٹنے کے حوالے سے پاکستان کی ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافہ ہو گا۔