صنعتوں کو فروغ دینے اور معیشت کے استحکام کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور پاکستان اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے تعاون سے صنعتی پارکس کے قیام کے لیے کام جاری ہے۔
کراچی کے علاقے ملیر میں صنعتی پارک کے قیام سے اس عمل کا آغاز کیا گیا ہے جس سے کاروباری افراد کو ضروری تجارت اور تجارتی راستوں تک بلاتعطل رسائی حاصل ہو گی۔ یہ پارک چھوٹی صنعتوں اور کئی صنعتی دفاتر پر مشتمل ہوگا۔
اس منصوبے کے تحت پہلے پانچ سال میں دو لاکھ سے زائد آسامیاں پیدا ہوگی۔