Monday, 30 December 2024, 10:16:00 pm
 
ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم بدھ کو سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے
September 30, 2024

ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم بدھ سے جمعے تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وہ وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔

داتو سری انور ابراہیم کے ہمراہ وزراء ، نائب وزراء اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد بھی ہوگا۔

دورے کے دوران وہ وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کریں گے۔

فریقین تجارت، روابط، توانائی، زراعت، حلال انڈسٹری ، سیاحت ، ثقافتی تبادلوں اور عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں پاک ملائیشیا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے وسیع ایجنڈے پرتبادلہ خیال کریں گے، علاقائی اورعالمی حالات بھی زیرِ بحث آئیں گے۔

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تاریخ ،ثقافت اور عقیدے کے رشتوں سے منسلک مضبوظ دوطرفہ تعلقات ہیں۔

یہ دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔