Saturday, 04 July 2026, 03:33:42 am
 
آزاد کشمیر کے شہریوں نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی کو خوش آئند قرار دے دیا
June 30, 2026

آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے عزائم مسترد کرتے ہوئے اس پر عائد پابندی کے حکومتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

شہریوں نے آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حقوق کے نام پر پرتشدد راستہ اپنانے والی نام نہاد ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دینا حکومت کا دانشمندانہ اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے آزاد جموں و کشمیر جیسے حساس خطے کو مزید انتشار اور جانی و مالی نقصان سے بچا لیا گیا ہے۔ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد احتجاج سے نہ صرف عوام کی زندگی بلکہ کاروبار بھی مفلوج ہو رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو ایسا احتجاج نہیں کرنا چاہیے جس سے ریاست اور عوام دونوں کو مشکلات کا سامنا ہو۔ آزاد جموں و کشمیر میں ریاستی رٹ قائم کرنے اور امن کی بحالی پر شہریوں نے حکومتی اقدام کو عوام دوست قرار دیا۔

شہریوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ انتشار اور گمراہ کن پروپیگنڈے کا حصہ بننے کے بجائے امن، استحکام اور ترقی کے ساتھ کھڑے ہیں۔