Saturday, 04 July 2026, 03:35:24 am
 
کالعدم ایکشن کمیٹی کی انتشار پھیلانے کی سازش ایک بار پھر بے نقاب
June 26, 2026

آزاد جموں و کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی عوام کے حقوق کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی سازش ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر پولیس نے ایک چوکی پر کارروائی کرتے ہوئے ڈڈیال سے راولاکوٹ اسلحہ سمگل کرنے والے انتشار پسند کمیٹی کے دوافراد کو گرفتار کر لیا، جو پرتشدد کارروائیوں کے لیے اسلحہ منتقل کر رہے تھے۔

گرفتار افراد نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ کالعدم کمیٹی کے شرپسند سرغنہ مہران، امان اور ناظم کیلئے کام کر رہے تھے۔

ماہرین کے مطابق عوام کے حقوق کے نام پر بدامنی پھیلانے کی کوشش کرنے والی کالعدم کمیٹی کا مذموم ایجنڈا مکمل طور پر بے نقاب ہو گیا ہے۔