Saturday, 04 July 2026, 03:33:42 am
 
آزاد جموں و کشمیر حکومت مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے تیار ہے، وزراء
June 25, 2026

آزاد جموں و کشمیر کی حکومت تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے ہمیشہ تیار ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات رفیق نیئر اور وزیر خزانہ قاسم مجید نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کئی بار مذاکرات کی دعوت دی گئی تاہم بدقسمتی سے اس نے تشدد کا راستہ اختیار کیا۔

وزیراطلاعات نے آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں مہاجرین کے لئے مختص نشستوں کے حوالے سے کہا کہ یہ قانون ساز اسمبلی کا استحقاق ہے جس میں آئینی ترمیم کیلئے دوتہائی اکثریت کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے وزیر خزانہ قاسم مجید نے کہا کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی  کے مظاہروں کے باعث گزشتہ پندرہ روز میں حکومت کو پندرہ ارب روپے کا بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔