پاکستان سپارکو چین کے XICHANG سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے آج ایک نیا سیارہ PAKSAT ایم ایم ون خلا میں بھیجے گا ۔PAKSAT ایم ایم ون منصوبے کی انتظامی ٹیم نے اس نئے سیارے کو روانہ کرنے کے انتظامات کوحتمی شکل دے دی ہے ۔ رابطے کی بڑھتی ہوئی ملکی ضروریات کے تناظرمیں PAKSAT ایم ایم ون تیار کیاگیا ہے۔جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر PAKSAT ایم ایم ون ملک کی سماجی ومعاشی بہتری میں کلیدی کردارادا کرے گا اور پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔۔۔۔۔۔۔