Thursday, 02 January 2025, 07:59:01 pm
 
وزیر مملکت شزہ فاطمہ کا جدت اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
December 28, 2024

 انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونی کیشن کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے جدت اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے اقدامات کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں انسٹاکیئر کے سی ای او بلال امجد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معیار زندگی میں بہتری کیلئے ٹیکنالوجی کو عوامی خدمات سے منسلک کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔

بلال امجد نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے انسٹاکیئر کے وژن کے بارے میں بتایا اور صحت کے شعبے میں رسائی اور کارکردگی میں بہتری کیلئے سرکاری اور نجی اشتراک عمل کی ضرورت پر زور دیا۔