Saturday, 21 December 2024, 09:05:52 pm
 
شزہ فاطمہ کا ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ
December 06, 2024

آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے ملک بھر میں سائبر سکیورٹی کو مضبوط اور ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو بہتر بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

گلوبل ہیومن رائٹس پالیسی لیڈ فار میٹا، مرانڈا سیسنز سے ملاقات کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر معیاری مواد کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ آن لائن تحفظ ایک اہم چیلنج ہے جس کے لیے آن لائن خطرات سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

وزیر مملکت نے موجودہ ڈیجیٹل دور میں خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں کے لیے آن لائن خطرات سے منسلک بڑھتے ہوئے خطرات کو بھی اجاگر کیا۔