Friday, 03 January 2025, 08:17:10 am
 
حکومت تعلیم کے معیار میں بہتری کیلئے پرعزم ہے:خالد مقبول
December 31, 2024

تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے معیار میں بہتری کیلئے پرعزم ہے اور اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

لاہور میں نیشنل کالج آف آرٹس کے بیچلرز ڈگری شو دو ہزار چوبیس کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر مقبول نے زوردیکر کہا کہ وفاقی حکومت تمام شہریوں کیلئے معیاری تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ دستیاب وسائل سے استفادہ کریں تاکہ سکول سے باہر بچوں کوکلاس روم میں لایا جاسکے اور کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ڈاکٹر مقبول نے پاکستان کے نوجوانوں کو علم سے آراستہ کرنے خصوصاً ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے بائیو ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی اہمیت پرزوردیا۔