Friday, 29 March 2024, 05:46:28 am
وزیراعظم کی طیب اردوان کودوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
May 30, 2023

وزیراعظم محمدشہبازشریف نے ترک صدررجب طیب اردوان کو تیسری مدت کے لئے صدر منتخب ہونے پرمبارکباددی ہے۔صدراردوان کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں وزیراعظم نے کہاکہ گزشتہ دودہائیوں کے دوران اُنکی قیادت میں ترکیے نے نمایاں ترقی کی ہے۔انہوں نے اس توقع کااظہارکیاکہ رجب طیب اردوان کی دانشمندانہ قیادت میں ترکیے اسلامی دنیامیں امن اوراستحکام کے لئے مزیدموثرکرداراداکرے گا۔شہبازشریف نے دونوں ملکوں کی اعلیٰ سطح کی تذویراتی تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کے جلد انعقاد کے لئے اپنی خواہش کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ ہم اس اجلاس میں شرکت کے لئے ترکیے کے صدر کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔انہوں نے صدراردوان کو بتایا کہ اس اجلاس میں اُن کی شرکت سے دونوں برادرملکوں کے درمیان تذویراتی تعاون کومزیدفرو غ ملے گا۔