Friday, 29 March 2024, 03:51:47 pm
بیلا روس کے وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
May 30, 2023

بیلا روس کے وزیر خارجہ سرگئی ALEINIKپاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔وہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پرپاکستان کا یہ دورہ کررہے ہیں ۔دونوں وزرائے خارجہ اس موقع پرباہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریںگے۔وہ دوطرفہ مجموعی تعلقات کا جائزہ لیںگے اورسیاست ، معیشت ، دفاع اور سائنس وٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون میں اضافے پرغور کریںگے۔ملاقات کے دوران فریقین مشترکہ اقتصادی منصوبوں پرتوجہ مرکوزکرنے سمیت اہم معاہدوں اور مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پربھی دستخط کریںگے۔