اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ تسلط کو معمول بناکر مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن قائم نہیں کیا جاسکتا ہے۔
فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے بارے میں انہو ں نے سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے کھلے مباحثے کے دوران ایک قومی بیان دیتے ہوئے کہا کہ دو ریاستی حل کے ادراک کے بارے میں آئندہ جون
میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں ہونے والی کانفرنس اس حوالے سے ایک اہم موقع ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ کانفرنس کے مفید نتائج برآمد ہوں گے جن میں فلسطینی ریاست کیلئے ٹائم لائن، آبادیوں میں توسیع روکنے اور اس حوالے سے احکامات واپس لینے، شہریوں اور مقدس مقامات کے تحفظ کے
لئے ٹھوس اقدامات اور اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل مساوی اور جائز رکنیت شامل ہیں۔