Friday, 09 May 2025, 12:08:58 pm
 
مستحکم معیشت کیلئے جی ڈی پی کے تمام شعبوں کو ٹیکس دائرہ کار میں لایا جائیگا،وزیرخزانہ
April 30, 2025

وزیر خزانہ محمد اور نگزیب نے کہا ہے کہ قومی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے جی ڈی پی کے تمام شعبوں کو ٹیکس دائرہ کار میں لایا جائے گا۔

انہوں نے آج کراچی میں پاکستان کے ایوان صنعت و تجارت کی فیڈریشن کے زیراہتمام بجٹ سے پہلے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی معیشت کو درست سمت میں گامزن کردیا گیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ دانشمندانہ معاشی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حسابات جاریہ کے خسارے پر قابو پالیا گیا ہے

وزیر خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ کاروباری برادری کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا اور انہیں اگلے بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کے ساتھ اگلے بجٹ پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت پیداوار کے ذریعے ترقی کو یقینی بنانے کیلئے برآمدات بڑھانے پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔