Friday, 09 May 2025, 12:17:18 pm
 
یوسف رضا گیلانی کا قطر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
April 30, 2025

سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے اس پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سیاست، معیشت اور ثقافتی شعبوں سمیت تمام شعبہ جات میں قطر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہا ر مراکش میں قطر کی شوریٰ کونسل کی ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر حمدا بنت حسن ال صولیتی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی سفارتکاری اور مشاورتی اجلاسوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ان مقاصد کے حصول میں سہولت کے لئے مفاہمت کی مزید یادداشتوں پر دستخط کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قطر کی آئی ٹی ،ا دویات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے ہنرمند انسانی وسائل کی برآمد کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔