Saturday, 20 April 2024, 06:11:41 am
سربراہ جے یو آئی کی وزیراعظم سے ملاقات
March 30, 2023

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔انہوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم کو اتحادی جماعتوں کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔