Tuesday, 31 December 2024, 03:39:13 am
 
سینیٹر افنان کا بلاول بھٹو زرداری کے ڈیجیٹل حقوق بل کی حمایت کا اعادہ
December 29, 2024

پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینیٹر اور قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے رکن سینیٹر افنان اللہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ڈیجیٹل حقوق بل کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ قدم مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی اتحادی شراکت داری کی اہمیت کو واضح کریگا۔افنان اللہ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی میں مسلم لیگ (ن) کی ماضی کی کامیابیوں کو اجاگر کیا اور انہیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اپنے شہریوں کو تیز رفتارانٹرنیٹ کی سہولتیں فراہم کرنے پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ ایک ڈیجیٹلائز قوم میں تبدیل کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام رابطے بڑھانے ڈیجیٹل ڈھانچے کو بہتر بنانے اور ڈیجیٹل مہارتوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی حکومت کی کوششوں کا حصہ ہے۔