متحدہ عرب امارات اور پنجاب نے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
یہ فیصلہ آج(پیر کو) لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور متحدہ عرب امارات کے سفیر HAMAD عبیدابراہیم SALEM الزابی کے درمیان ملاقات کے دوران کیاگیا۔
انہوں نے ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون بڑھانے ، پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاحت کو فروغ دینے پرتبادلہ خیال کیا۔
وزیراعلیٰ نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہوئے انھیں سازگار ماحول اورخصوصی مراعات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
متحدہ عرب امارات کے سفیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کا ملک پاکستان میں مزید منصوبوں پرکام کرنے کا خواہشمند ہے ۔
انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات پنجاب حکومت کے ساتھ سرکاری ونجی ، شراکتداری کے ذریعے پائیدار ترقی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے ۔