Wednesday, 01 January 2025, 10:51:40 pm
 
ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے امن اور استحکام ناگزیر ہے،امیر مقام
December 29, 2024

ریاستوں اور سرحدی علاقوں او ر کشمیر اور گلگت  بلتستان کے امور کے وزیر امیرمقام نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لئے امن او راستحکام ناگزیر ہیں۔

انہوں نے سوات میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا خصوصاً سوات کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام دہشت گردوں کے مذموم ارادوں کوہرقیمت پر ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف خیبرپختونخوا کے عوام کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں اور اس کے لئے کوشاں ہیں۔