Wednesday, 15 January 2025, 05:54:25 pm
 
اردگان نے غزہ پر اسرائیلی حملے رکوانے میں ناکامی پر اقوام متحدہ کو تنقید کا نشانہ بنایا
May 29, 2024

File Photo

ترکیہ کے صدر طیب اردگان نے محصور غزہ پر اسرائیلی جارحانہ حملے رکوانے میں ناکامی پر اقوام متحدہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔آج (بدھ) انقرہ میں پارٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے غزہ پر حالیہ حملوں پر سخت ردعمل کا مظاہرہ کریں۔طیب اردگان نے کہا کہ اسرائیل صرف غزہ کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے خطرہ ہے۔