غزہ شہرکے ملحقہ مشرقی علاقے شجاعیہ پراسرائیلی حملے میں مزیدتین فلسطینی شہیدہوگئے ہیں ۔
ادھرغزہ کے شہری دفاع کے ادارے نے کہاہے کہ گزشتہ پانچ دنوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں ستربچے شہیدہوئے ہیں۔غزہ میں سات اکتوبردوہزارتئیس سے اسرائیل کی طرف سے جاری نسل کشی میں کم ازکم چھیالیس ہزار پانچ سوپینسٹھ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔