وزیر خزانہ اسحق ڈار نے پھر کہا ہے کہ عوام کی مدد اور ملک کی اقتصادی ترقی کیلئے تاجر اور کاروبار دوست بجٹ پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈDevelopers آف پاکستان کے ایک وفد سے آج اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔وفد کے ارکان نے وزیر خزانہ کو تعمیراتی صنعت کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں۔ اسحق ڈارنے انہیں یقین دلایاکہ حکومت ملکی معیشت کے استحکام کیلئے اقتصادی مسائل پر قابو پانے کی غرض سے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔