اقتصادی امور کے وزیر احد چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان قازقستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں اپنی باہمی سرمایہ کاری میں تعاون کو وسعت دینے کیلئے پرعزم ہے۔
انہو ں نے آج اسلام آباد میں پاکستان قازقستان بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرمایہ کاری کی پالیسی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے مربوط لائحہ عمل پرمبنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس میں منافع نکلوانے یا سرمائے کی واپسی پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ فریقین معاشی اشتراک عمل کو فروغ دینے کے خواہشمند ہیں۔