Friday, 09 May 2025, 12:34:19 pm
 
پاک فضائیہ کا ملکی خود مختاری کے تحفظ کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ
April 29, 2025

پاک فضائیہ نے ملکی خود مختاری کا تحفظ کرنے، جارحیت سے نمٹنے اور طاقت کے ذریعے امن برقرار رکھنے کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔

جرات، جدت اور غیر متزلزل کے ورثے کی بدولت فضائیہ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے اور اس امر کو یقینی بنائے گی کہ پاکستان کی فضا آنے والی نسلوں کیلئے محفوظ رہے ۔

پاک فضائیہ فضائی جنگ میں زبردست فورس ہے اور جدید ٹیکنالوجی اور صلاحیتوں سے لیس ہے۔

پاک فضائیہ بے مثال رفتار کے ساتھ جدید فضائی پلیٹ فارمز ، اونچائی سے درمیانی بلندی کے فضائی دفاعی نظام، ڈرون لڑاکا طیاروں،خلائ، سائبر الیکٹرانک وار فیئر صلاحیتوں اور مصنوعی ذہانت کے حامل نظام سے آراستہ ہے۔