Friday, 09 May 2025, 12:12:19 pm
 
وزیرداخلہ محسن نقو ی کا ملکی سا لمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ
April 29, 2025

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملکی سا لمیت کا دفاع اور قومی مفادات کا تحفظ کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوںنے یہ بات آج لاہور میں جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران کہی۔

انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور فلسطین کی صورتحال سمیت باہمی تشویش کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر داخلہ نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔