Friday, 09 May 2025, 12:34:59 pm
 
کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے، ارکان پارلیمنٹ
April 29, 2025

ارکان پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار سینٹ میں پاک بھارت کشیدگی کے مسئلے پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے کیا۔

بحث میں حصہ لیتے ہوئے پلوشہ محمد زئی خان نے کہا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا دندان شکن جواب دے گا۔

راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلا ف میڈیا میں نفسیاتی اور تزویراتی جنگ لڑ رہا ہے۔

ناصر محمود بٹ نے کہاکہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے مگر بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

دنیش کمار نے کہا کہ پاکستان کی اقلیتی برادری ملک کے دفاع میں اپنے مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے۔

گردیپ سنگھ نے کہا کہ بھارت کی تاریخ اقلیتوں سے ناروا سلو ک سے بھری پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھ، مسلمان اور دیگر اقلتیں بھارت میں محفوظ نہیں ہیں۔

اس سے پہلے ایوان نے اتفاق رائے سے جراثیمی اور زہریلے ہتھیاروں کا کنونشن عملدرآمد بل2025 اور اقلیتوں کے لئے قومی کمیشن حقوق بل2025 منظور کیا۔