دو روزہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ فورم آج اسلام آباد میں شروع ہورہا ہے۔
اس فورم کا انعقاد وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیجیٹل خوشحالی کیلئے عالمی ڈیجیٹل تعاون تنظیم کے اشتراک سے کررہی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
اس فورم میں مختلف ممالک سے وفود شرکت کررہے ہیں۔
اس فورم کا مقصد نئے کاروبار اور آئی ٹی کمپنیوں کیلئے ملکی استعداد کار کو اُبھارنا اور جدت اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔