ناقابل تردید شواہد ثابت کرتے ہیں کہ بھارت پاکستان کے خلاف ریاستی سرپرستی میں سرحد پار دہشت گردی کررہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردی کا نیٹ ورک چلانے میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حاضر سروس فوجی اہلکار نہ صرف فوجی بلکہ معصوم شہریوں کو بھی نشانہ بنانے کیلئے دہشت گردوں کو دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈیز ، مالی اور دیگر مدد فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔