Saturday, 20 April 2024, 02:07:51 am
ملک کومشکل سےنکالنے کیلئے سیاسی جماعتیں بامقصد بات چیت کریں:وزیردفاع
March 29, 2023

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک کو موجودہ مشکل صورتحال سے نکالنے کےلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر بات چیت کرنی چاہئے۔

 انہوں نے آج اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اتحادی حکومت نے گزشتہ دو ماہ میں تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت کی لیکن ان کے نمائندوں نے بات چیت میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ با مقصد بات چیت وقت کی ضرورت ہے اور صرف مذاکرات برائے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔