Friday, 19 April 2024, 05:00:54 am
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنمائوں کو توہین عدالت کیس میں پیش ہونے کا آخری موقع دیدیا
March 29, 2023

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی رہنمائوں کو توہین عدالت کیس میں پیش ہونے کا آخری موقع دیا ہے۔کیس میں تحریک انصاف کے سنیئر نائب صدر فواد چوہدری اور سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی شامل ہیں۔ای سی پی سندھ کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی اور تحریک انصاف کے رہنمائوں کی عدم پیشی کے باعث سماعت آئندہ ماہ کی 18 تاریخ تک ملتوی کر دی۔