Thursday, 29 October 2026, 07:56:52 am
 
طارق فضل چوہدری کی اپوزیشن کو مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے مل بیٹھنے کی دعوت
October 28, 2026

وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں کو ایک مضبوط، محفوظ اور خوشحال پاکستان کے لیے حکومت کے ساتھ مل بیٹھنے کی دعوت دی ہے۔

آج قومی اسمبلی میں مولانا فضل الرحمان اور گوہر علی خان کے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت محاذ آرائی پر نہیں بلکہ مفاہمت پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی ہے۔

وزیر پارلیمانی امور نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی وجوہات تفصیل سے بیان کیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں دہشت گرد عناصر اور ریاست کی عملداری چیلنج کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے خیبر پختونخوا کے لیے ایک سو ساٹھ ارب روپے کی گرانٹ بھی منظور کی ہے۔

خیبر پختونخوا سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ گورنر راج چھ ماہ تک برقرار رہے گا، جبکہ صوبے میں امن بحال ہونے تک ایمرجنسی نافذ رہے گی۔