نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن کے فروغ میں مکہ دفاعی اتحاد کے اہم کردار پر زور دیا ہے۔
وہ مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود سے آج اسلام آباد میں گفتگو کر رہے تھے۔
نائب وزیراعظم نے نعمان محمود کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور ان کی اہم ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار نے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔