کویت نیول فورس کے کمانڈر میجر جنرل سیف عبدالہادی الہملان نے اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی بحری سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون کو مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ دورہ پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اور خطے میں بحری امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔
نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔