Tuesday, 29 April 2025, 04:35:39 pm
 
پاکستان سپر لیگ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے ہرادیا
April 28, 2025

رات لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے 17ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو چونسٹھ رنز سے ہرادیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اٹھہتر رنز بنائے۔

جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم پندرہ اعشاریہ دواوورز میں ایک سوچودہ رنزبناسکی۔

پاکستان سپرلیگ کا اگلا میچ کل لاہور میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلاجائے گا۔

میچ رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔