Saturday, 22 August 2026, 07:51:07 am
 
سندھ حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، مراد علی شاہ
July 27, 2026

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے صوبے سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات کراچی میں روٹری انٹرنیشنل کے صدر لیری اے لنسفورڈ سے ملاقات کے دوران کہی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیو وائرس کی منتقلی کے خاتمے کے لیے ایک جامع حکمت عملی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف مہم میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور گزشتہ پانچ ماہ کے دوران صوبے میں پولیو کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔