سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے بارشوں سے متعلق وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ایمرجنسی ڈیسک قائم کیا ہے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق، بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے ٹول فری نمبر 080091915 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، جبکہ عوامی شکایات سیل کے نمبرز 02199202047، 02199207349 اور 02199207568 بھی فعال رہیں گے۔
شکایات موصول کرنے کے لیے ایمرجنسی ڈیسک پر عملہ چوبیس گھنٹے دستیاب ہے۔
ادھر وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں بلدیاتی اداروں، فراہمی و نکاسیِ آب کے حکام، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔