وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں تھر کول سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجودہ دو ہزار چھ سو چالیس میگاواٹ سے بڑھا کر تین ہزار میگاواٹ کر دی جائے گی۔
انہوں نے کراچی میں سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے زیرِ اہتمام منعقدہ مائننگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھر کے بلاکس سے سالانہ ڈیڑھ کروڑ ٹن سے زائد کوئلہ پیدا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی کوئلے کے استعمال سے ملک کو ہر سال ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کے زرمبادلہ کی بچت ہو رہی ہے۔
انہوں نے کان کنی کے شعبے کی بھرپور صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔