Saturday, 22 August 2026, 07:53:09 am
 
سندھ حکومت اور عالمی بینک کا بچوں میں نشوونما کی کمی کے خاتمے کے لیے جامع حکمتِ عملی پر اتفاق
August 03, 2026

سندھ حکومت اور عالمی بینک نے بچوں میں نشوونما کی کمی کے مسئلے کے خاتمے کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاقِ رائے کراچی میں سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر Bolormaa Amgaabazar کی زیر قیادت وفد کے درمیان ملاقات میں ہوا۔

ملاقات میں صحت، غذائیت، صاف پانی، صفائی، سماجی تحفظ اور زراعت کے شعبوں کو ایک مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت مربوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے بچوں میں نشوونما کی کمی کو انسانی ترقی کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیا۔