فائل فوٹو
گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے روشن مستقبل اور ملک کی ترقی کے لیے مصنوعی ذہانت اور آئی ٹی کی مہارتیں حاصل کریں۔
انہوں نے آج کراچی میں تاریخی این جے وی اسکول کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے روزگار، قرضوں، لیپ ٹاپ اور دیگر سہولیات کے حصول کے لیے ڈیجیٹل یوتھ ہب سے استفادہ کرنے پر زور دیا۔
محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل جدید ٹیکنالوجی سے لیس تعلیم یافتہ نوجوانوں سے وابستہ ہے۔
گورنر نے اس موقع پر اسکول کے تاریخی ہال کا بھی دورہ کیا جہاں پہلی دستور ساز اسمبلی کے اجلاس ہوئے تھے۔